حلقہ کے مسائل حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائوں گا:خوشی جٹ

حلقہ کے مسائل حل کیلئے تمام تر  وسائل بروئے کار لائوں گا:خوشی جٹ

جکھڑ (سٹی رپورٹر )چوہدری خوشی محمد جٹ کی محلہ محب علی شاہ آمد۔ اہلیان محلہ سے ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

معززین علاقہ رانا مشتاق ، حافظ اللہ دتہ ، رانا شفقت رسول، خالد آرائیں، عثمان کمبوہ، اسامہ حیدر اور میاں اشرف کمبوہ سے ملاقات پر انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھرپور شرکت کے لئے ابھی سے تیاری شروع کر دی ہے ۔ جس طرح عوام نے انتخابات میں میرا ساتھ دیا اس پر میں حلقہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ کوشش ہے کہ حلقہ کے عوام کے اعتماد پر پورا اتروں اور اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا کرعوام کے مسائل حل کر سکوں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں