چناب نگر :ناقص مصالحوں سے تیا رمچھلی فروخت،نوٹس کامطالبہ

چناب نگر :ناقص مصالحوں سے  تیا رمچھلی فروخت،نوٹس کامطالبہ

چناب نگر(نامہ نگار)چناب نگر میں تیز اور ناقص مصالحہ جات سے مچھلی تیار ہونے لگی۔۔۔

ذائقہ کیلئے مضر صحت مصالحے انسانی صحت کیلئے مضر ہیں، دکانداروں  نے ریٹ بھی اپنے اپنے مقرر کر رکھے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اور نہ ہی معیار نام کی کوئی چیز ہے جس سے علاقہ مکین بیمار ہونے لگے جبکہ مچھلی کو گندگی جگہ پر زنگ آلودہ چھریوں سے صاف کیا جاتا ہے جہاں انسان دو منٹ کھڑا نہیں ہو سکتا، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں