پولیو مہم کی تیاریاں بروقت مکمل ہونی چاہئیں :ڈی سی نعیم سندھو

 پولیو مہم کی تیاریاں بروقت مکمل  ہونی چاہئیں :ڈی سی نعیم سندھو

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر صدارت پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر کاشف ندیم، نمائندہ ڈبلیو ایچ او نے بریفنگ دیتے بتایا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2024 کی دوسری پولیو مہم 26 فروری سے شروع ہوگی، 1916موبائل،106 فکسڈ ، 49 ٹرانزٹ ٹیمیں 5 سال تک کے بچو ں کو قطرے پلائینگی، قطرے پلانے کا ہدف بڑھا کر 4 لاکھ 33 ہزار 838 کردیا۔ نعیم سندھو نے کہا پولیو مہم کی تیاریاں بروقت مکمل ہونی چاہئیں ، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں