الیکشن سے کئی ہفتے پہلے اکھاڑی سڑکوں کی تعمیر نہ ہو سکی

 الیکشن سے کئی ہفتے پہلے اکھاڑی سڑکوں کی تعمیر نہ ہو سکی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)الیکشن کی بھاگ دوڑ میں عوامی مسائل نظر انداز الیکشن سے کئی ہفتے پہلے اکھاڑی گئی سڑکوں کی تعمیر و مرمت نہ ہوسکی شہری پریشانی کا شکار ہیں۔۔۔

 فیصل آباد میں سمندری روڈ جڑانوالہ روڈ اور جھنگ روڈ سمیت متعدد سڑکوں کو مرمت کے لیے کئی ہفتے پہلے اکھاڑا گیا تھا لیکن سڑکوں کی مرمت و بحالی کا کام مکمل نہیں کروایا جاسکا الیکشن کی بھاگ دوڑ میں الیکشن سے کئی ہفتے پہلے ہی انتظامی افسروں نے عوامی مسائل کو نظر انداز کردیا تھا اور اب بھی عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں