پولنگ سٹیشن بننے کے باوجود ہیلتھ سنٹرز کی حالت خراب

پولنگ سٹیشن بننے کے باوجود ہیلتھ سنٹرز کی حالت خراب

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)عام انتخابات میں بطور پولنگ سٹیشن استعمال ہونے کے باوجود رورل ہیلتھ سنٹرز کی حالت زار نہ بدل سکی پی ایچ ایف ایم سی اور سی ای او ہیلتھ توجہ دینے کو تیار نہیں۔

رورل ہیلتھ سنٹر مکوآنہ کی بیرونی دیوار عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے رورل ہیلتھ سنٹر کو عام انتخابات میں بطور پولنگ اسٹیشن بھی استعمال کیا جاچکا ہے لیکن اس کی بیرونی دیوار کی تعمیر نو نہ کروائی جاسکی معززین علاقہ نے متعدد بار اپنی مدد آپ کے تحت اس دیوار کو تعمیر کروایا مگر مین گلی سے گہرائی میں ہونے کے باعث ہر بار بارش کے بعد یہ دیوار دوبارہ گر جاتی ہے دیہی مرکز صحت مکوآنہ کے مسئلے پر نہ تو پنجاب ہیلتھ فیسلٹیز مینجمنٹ اتھارٹی ہی کوئی توجہ دیتی ہے اور نہ ہی چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اس معاملے پر کوئی توجہ دینے کو تیار ہیں بیرونی دیوار سے محروم ہونے کے باعث ہسپتال میں آنے والے مریض بھی خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں