پنجاب بھر میں 30جامعات مستقل وائس چانسلر سے محروم

پنجاب بھر میں 30جامعات مستقل وائس چانسلر سے محروم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈویژن کی چار یونیورسٹیز سمیت پنجاب بھر میں 30جامعات مستقل وائس چانسلر سے محروم ہیں ان یونیورسٹیز میں مستقل سربراہ نہ ہونے سے یونیورسٹیز کے انتظامی اور۔۔۔

 مالی معاملات متاثر ہورہے ہیں نگران حکومت میں بھرتیوں میں پابندی کے باعث ایک سال سے وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کا معاملہ زیرالتوا ہے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد اور ویمن یونیورسٹی فیصل آباد مستقل وائس چانسلر سے محروم ہیں یونیورسٹی آف جھنگ اور یونیورسٹی آف کمالیہ میں مستقل وائس چانسلر موجود نہیں تعلیمی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کے بعد بننے والی حکومت یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تعیناتی کو اپنی ترجیحات میں شامل کرے تاکہ اعلیٰ تعلیم کے اداروں کے مسائل کم ہوسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں