مخالفین کی جانب سے شہری کی کار پر جان لیوا فائرنگ

مخالفین کی جانب سے شہری کی کار پر جان لیوا فائرنگ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخالفین کی جانب سے شہری کی کار پر جان لیوا فائرنگ کردی گئی۔

تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 195رب میں آفاق نامی شہری کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ ملزم حسین رضا اور اسکے دیگر ساتھیوں نے سابقہ رنجش کی بنا پر اسکی کار پر شدید اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس سے وہ خود تو خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ تاہم کار تباہی کا شکار بن گئی اور پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں