آ لو دگی ، انڈسٹریل یونٹس ، بھٹوں کی چیکنگ جاری

آ لو دگی ، انڈسٹریل یونٹس ، بھٹوں کی چیکنگ جاری

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ ماحولیات کی طرف سے ضلع بھر میں ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے انڈسٹریل یونٹس اوراینٹوں کے بھٹہ جات کی چیکنگ کا عمل بلاامتیاز جاری اور۔۔۔

 ساڑھے پانچ ماہ میں انڈسٹریل یونٹس،بھٹہ مالکان اور وہیکلز کے ڈرائیوزکے خلاف158مقدمات درج کرائے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا نے بتایا کہ انسداد سموگ کے سلسلے میں ٹیموں نے یکم ستمبر2023ء سے اب تک830،انڈسٹریل یونٹس کو چیک کیا اور178 کے خلاف چالان عدالت جمع کرائے ۔انہوں نے بتایا کہ دوران انسپکشن89 یونٹس کے بوائلرز کو سیل،90 مقدمات درج اور دو کروڑ47 لاکھ50ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اسی عرصہ کے دوران 697،اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ کرتے ہوئے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے پر104بھٹوں کے مالکان کے خلاف چالان جمع،35 بھٹوں پر آپریشنل ورک رکوادیااور ایک کروڑ80 لاکھ روپے جرمانہ اور55،افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی ٹیموں نے شاہرات پر دھواں دینے والی1111 وہیکلز کے چالان اور ڈرائیورز کو 24 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے اور13 ڈرائیورز ومالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ انسداد سموگ اقدامات کا تسلسل جاری اور ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں