کمالیہ :جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،سیوریج کا پانی جمع

کمالیہ :جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،سیوریج کا پانی جمع

کمالیہ (نمائندہ دنیا )کمالیہ فلتھ ڈپو میں تبدیل، تعفن سے شہریوں کا جینا محال ،شہر میں گلی گلی سیوریج کا گندہ پانی جمع ،شہریوں کا گذرنا محال ہوگیا۔

 ضلعی انتظامیہ شہر کی خوبصورتی کیلئے صرف دوروں تک محدود ہے ، خالد کالونی،خورشیدآباد ،علی ٹاؤن ،بلال گنج ،راوی ٹاؤن ،ضیاء روڈ سمیت دیگر علاقوں میں ، کئی روز سے گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں وہاں سے اٹھنے والی بد بو اور تعفن شہریوں کے لئے موذی امراض کا باعث بن رہاہے ۔ دوسری طرف شہر میں عرصہ سے سیوریج سسٹم خراب ہونے پر چوک چوراہوں اور گلیوں میں گندہ پانی کھڑا ہے ، نکاسی آب کاناقص نظام مسائل میں اضافے کا سبب بن رہا ہے ۔ عوامی وسماجی حلقوں نے کمشنر فیصل آبادڈویژن، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج بحال کرکے شہر بھر سے گندگی کے ڈھیر اٹھوائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں