ہار جیت کھیل کا حصہ،حلقہ کی ترقی کیلئے سرگرم رہونگا:شیر وسیر

 ہار جیت کھیل کا حصہ،حلقہ کی ترقی کیلئے سرگرم رہونگا:شیر وسیر

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے 96سے شکست خوردہ امیدوار ملک نواب شیر وسیر نے کہا ہے کہ۔۔۔

 انہیں جڑانوالہ کی نمائندگی کرتے جب بھی اسمبلی میں جانے کا موقع ملا انہوں نے اپنے حلقہ کی تعمیر و ترقی میں بلا امتیاز حصہ لیا ہار جیت کھیل کا حصہ ہے تاہم وہ حلقہ کی تعمیروترقی میں پہلے سے بڑھکر اپنا مثبت وفعال کردار ادا کریں گے ۔ حلقہ میں عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتا ہوں، آئندہ سیاست بھی مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر جاری رکھیں گے کیونکہ وہی عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو حالیہ الیکشن میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اس موقع پر انکے سیاسی جانشین ملک عرفان شاہد وسیر نے کہا کہ ہمارا خاندان 40 سال سے حلقہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا آ رہا ہے آئندہ بھی اسی جوش و جذبہ کے ساتھ عوامی فلاحی و سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں گے اس موقع پر ملک جاوید اعوان،سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک رضا شاہد وسیر،ملک امتیاز وسیر،عبدالرحمن وسیر،صابر جٹ اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں