دھاندلی سے تحریک لبیک کا مینڈیٹ چوری:پیر فرخ سلیم

دھاندلی سے تحریک لبیک کا مینڈیٹ چوری:پیر فرخ سلیم

کمالیہ (نمائندہ دنیا )ٹکٹ ہولڈر تحریک لبیک پاکستان برائے قومی اسمبلی پیر فرخ سلیم چشتی نے کہا ہے کہ جس طرح دھاندلی کر کے تحریک لبیک کا مینڈیٹ چوری کیا گیا وہ قابل مذمت ہے ۔

 تحریک لبیک کے امیدواروں نے مختلف حلقوں میں واضح اکثریت حاصل کی ۔ انتخابات میں دھاندلی کر کے جس طرح دوسرے امیدواروں کو جتوا گیا اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کیلئے جن جن حلقوں میں دھاندلی ہوئی یا جن امیدواروں کا مینڈیٹ چرایا گیا ان حلقوں کی مکمل تحقیقات کروائے اور دھاندلی میں شامل ہونے والے پریذائیڈنگ آفیسرز اور عملہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ، کارروائی نہ کی گئی تو تحریک لبیک پاکستان بھر میں احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔حلقہ این اے 107 میں بھی تحریک لبیک کو تحفظات ہیں جن کو فوری دور کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں