ضلع ٹو بہ میں نئی پٹرولنگ پولیس پوسٹ کا قیام التواکاشکار

ضلع ٹو بہ میں نئی پٹرولنگ پولیس پوسٹ کا قیام التواکاشکار

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ضلع ٹو بہ ٹیک سنگھ میں کئی سال سے نئی پٹرولنگ پولیس پوسٹ کا قیام التواکاشکار،موٹر وے ایم فور پر وریام والا انٹر چینج سے آنے والی ٹریفک کے زیادہ رش پر وارداتوں کی روک تھام اور۔۔۔

 پٹرولنگ پولیس کے موثر گشت کیلئے 6سال قبل ضلع ٹو بہ کو ضلع جھنگ سے ملانے والی مذکورہ اہم شاہراہ پر پٹرولنگ پوسٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھاجس کیلئے پٹرولنگ پولیس نے وریام روڈ پر چک نمبر394ج ب(جاجہ )پل کے قریب نئی پٹرولنگ پوسٹ کا قیام منظوری کیلئے دستاویزات اعلیٰ ٰپولیس حکام کو بھجوا ئی تھیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے پٹرولنگ پوسٹ کیلئے چار کنال سرکاری اراضی پٹرولنگ پولیس کو ٹرانسفر بھی کر دی تھی تاہم طویل عرصہ گذرنے کے باجود مذکورہ پٹرولنگ پوسٹ کا قیام کھٹائی میں پڑا ہو ا ہے ، علاقہ مکینوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ پٹرولنگ پوسٹ کی فوری منظوری اور تعمیر کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ اس شاہراہ پر وارداتوں پر قابو پایا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں