جی سی ویمن یونیورسٹی میں 28فروری سے جاب فیئر ہو گا

 جی سی ویمن یونیورسٹی میں 28فروری سے جاب فیئر ہو گا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں طالبات کو نوکریوں کے مواقعے ملیں گے جی سی ویمن یونیورسٹی میں 28 فروری سے دو روزہ جاب فیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو لگایا جائے گا ۔۔۔

چیمبر آف کامرس، ویمن چیمبر آف کامرس، انڈسٹری سمیت مختلف ادارے اپنے سٹالز لگائیں گے وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ظل ہما نازلی کا کہنا تھا کہ طالبات کیلئے عملی زندگی میں مواقعوں بارے آگاہی سیشن بھی ہوگا طالبات کو نوکریوں کے مواقعوں سمیت اپنا کاروبار شروع کرنے کی بھی ٹریننگ دی جائے گی جاب فیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو سے انڈسٹری اکیڈمیا لنکج بھی مضبوط ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں