تحصیل پیرمحل کے آرایچ سی ہسپتال ایمبولینسز سے محروم

تحصیل پیرمحل کے آرایچ سی ہسپتال ایمبولینسز سے محروم

پیرمحل ( نمائندہ دنیا )تحصیل بھر کے آرایچ سی ہسپتال ایمبولینسز سے محروم ۔ پیرمحل میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالسمیت تین آرایچ سی جس میں اروتی ، سندھیلیانوالی ، سی پلاٹ موجود ہیں ۔۔۔

مگر کسی بھی ہسپتال میں ایمبولینس نہ ہونے کے باعث تحصیل مقامات سے ریسکیو1122کو ایمرجنسی میں آنا پڑتاہے جس سے مریض طبی امداد سے قبل ہی موت کے منہ میں چلا جاتاہے تحصیل ہیڈکوارٹرمیں ایمبولینس موجودتھی جس کو ریسکیو 1122کی تحویل میں دے دیا گیا تھا جس سے تحصیل بھر کی اکلوتی ایمبولینس بھی سرکاری تحویل میں چلے جانے سے آئے روزحادثات سے مریض طبی امدادملنے سے قبل ہی موت کی وادی میں جانے کا سلسلہ جاری ہے سماجی کاروباری سیاسی شخصیات نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزیر صحت ، کمشنر فیصل آباد ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فی الفور تحصیل بھر کے آرایچ سی ہسپتالوں کو ایمبولینسز دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں