ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کے بیشتر علاقوں کی صفائی سے انکاری

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کے بیشتر علاقوں کی صفائی سے انکاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایف ڈبلیو ایم سی کے قیام کو 8 سال سے زائد بیت جانے کے باوجود کمپنی نے شہر کے بیشتر علاقوں میں صفائی کی ذمہ داری قبول نہ کی بیشتر علاقوں میں 8سالوں میں ایف ڈبلیو ایم سی نے ایک بار بھی صفائی نہ کروائی ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو شروع ہوئے 8 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اب بھی ایف ڈبلیو ایم سی ذمہ داریاں ادا کرنے کو تیار نہیں ہے شہر کے متعدد ایسے علاقے کو ایف ڈبلیو ایم سی کی حدود میں آتے ہیں وہاں کمپنی کی جانب سے صفائی نہیں کروائی جاتی علاقہ مکینوں کا کہنا ہے آج تک ایک بار بھی ایف ڈبلیو ایم سی کے عملے نے صفائی نہیں کی اپنی مدد آپ کے تحت جیبوں سے پیسے ادا کرکے صفائی کرواتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں