جرم ثابت،منشیات فروش کو 14سال قید،5لاکھ جرمانہ

 جرم ثابت،منشیات فروش کو 14سال قید،5لاکھ جرمانہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج امتیاز ندیم نے منشیات مقدمہ کافیصلہ سنا دیا۔ جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش اکرم کو 14 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنا دی ۔

انچارج سی آئی اے نصراﷲ خان اے ایس آئی نے اکرم کو 2150 گرام ہیروئن برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا اورکیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمد کا کہنا تھا کہ بہتر انویسٹی گیشن پراسیکیوشن کی بدولت منشیات فروشوں کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔ منشیات نسلوں کی تباہی کا باعث ہے جسکے خاتمہ کے لیے ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ شہری علاقہ میں منشیات فروشی پر میرے نمبر 0323-7543444 پر اطلا ع دیں فوری کارروائی کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں