انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کمالیہ کا بڑھتی وارداتوں پر اجلاس

انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کمالیہ کا بڑھتی وارداتوں پر اجلاس

جکھڑ (سٹی رپورٹر )انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کمالیہ کابڑھتی وارداتوں پر اجلاس ہوا جسکی صدارت صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی میاں امجد اسلام امجد نے کی ۔

اس موقع پر امجد اسلام سمیت کابینہ کے تمام ارکان نے آئے روز ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رکنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔ امجد اسلام کا کہنا تھا کہ پولیس وارداتوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔ غلہ منڈی میں چوری کی وارداتوں سے آڑھتی شدید پریشان ہیں جہاں روزانہ کروڑوں روپے کا لین دین ہوتا ہے اور بڑھتی وارداتوں سے آڑھتی اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ۔ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کمالیہ کے تمام عہدیدار اور آڑھتی قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں سے تعاون پر تیار ہیں ۔ ہم آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد سے فوری نوٹس لیکر بڑھتی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں