ریاض فتیانہ کی پریس کلب کمالیہ آمد،کامیابی پرکیک کاٹا

ریاض فتیانہ کی پریس کلب کمالیہ آمد،کامیابی پرکیک کاٹا

جکھڑ ،کمالیہ(سٹی رپورٹر ،نمائندہ دنیا )تحریک انصاف کے نو منتخب ایم این اے ریاض فتیانہ کی پریس کلب کمالیہ آمد ۔

 صدر پریس کلب امجد رانا،حسین عابد ، عمران شاہد و دیگر نے استقبال کیا ۔ انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں صحافیوں کے ہمراہ کیک کاٹا ۔ ریاض فتیانہ نے این اے 107 میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ مکمل پینل کی کامیابی پرکیک کاٹا ۔ اس موقع پر رہنما تحریک انصاف رائے عمرحیات خاں منج ، میاں ریاض ڈھڈی و دیگر بھی موجود تھے ۔ دریں اثنانومنتخب ایم پی اے حلقہ پی پی123آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ کمالیہ میں ترقی اور خوشحالی کے دور کا آغاز کرینگے وعدے پورے کر کے حلقہ کو مثالی بنائینگے ۔ عوام کا الیکشن میں کامیاب کرانے پر شکریہ ادا کرتے انہوں نے کہا شہر کی عوام نے ہمیں بھاری اکثریت سے جتوا کر ثابت کر دیاکہ حلقہ کے عوام ہم سے محبت کرتے ہیں پہلے کی طرح کمالیہ میں تعمیر وترقی کا کام جاری رکھیں گے ہسپتالوں ،سکولز اور کالجز کی اپ گریڈیشن سمیت دسیوریج مسائل کو فوری حل کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں