آر اونے اپنے احکامات پرعمل سے انکار کر دیا:حیدر امتیاز

 آر اونے اپنے احکامات پرعمل سے انکار کر دیا:حیدر امتیاز

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریٹرننگ آفیسر زاہد فرید 33 پولنگ سٹیشنز کے فارم 45 ری چیک کرنے کیلئے درخواست پر احکامات کے باوجود عملدرآمد نہ کروا سکے ۔ چار ہزار سے کم مارجن پر دوبارہ گنتی کا حق امیدوار کے ہاس ہوتا ہے ۔

 درخواست پر آر اونے فارم 45اور مسترد ووٹوں کا موازنہ کرنے کی حامی بھری اور لیٹر جاری کیا۔ بعدازاں اپنے ہی جاری احکامات پرعمل کرنے سے انکار کر دیا ۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 94 کے آزاد امیدوار مہر امتیاز لالی کے صاحبزادے مہر حیدر امتیاز لالی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ چینوٹ میں پریس کانفرنس کرتے کیا ان کا کہنا تھا کہ فارم 47 کے ذریعے ہماری 26 سو سے زائد ووٹ کی جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا ۔آزاد امیدوار امتیاز لالی کی جانب سے دوبارہ گنتی اور فارم 45 کے مطابق رزلٹ کا موازنہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔امتیاز لالی نے 33 پولنگ سٹیشنزکے فارم 45 ری چیک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔امتیاز لالی مخالف امیدوار تیمور لالی سے 799 ووٹ سے شکست کھا گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں