فرنٹ ڈیسک پر دی جانیوالی درخواستوں کا بوگس ریکارڈ،تفصیلات اپ لوڈ،شہری انصاف کے لیے دربدر

فرنٹ  ڈیسک  پر  دی جانیوالی  درخواستوں  کا  بوگس  ریکارڈ،تفصیلات  اپ لوڈ،شہری انصاف کے لیے دربدر

فیصل آباد(عبدالباسط سے )ڈکیتی، چوری، راہزنی، اغوا، تاوان، لڑائی جھگڑوں اور بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم کا شکار بن کر انصاف کیلئے تھانوں میں آنے والے شہریوں کو انصاف فراہمی کی بجائے تفتیشی افسروں اور۔۔۔

 فرنٹ ڈیسک عملے کی جانب سے سائلین کی فرنٹ ڈیسک پر دی جانے والی درخواستوں کا کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں بوگس ریکارڈ اور تفصیلات اپ لو ڈ کئے جانے کا انکشاف، ورکنگ اور تفتیشی مراحل مکمل کئے بغیر ہی ریکارڈ فائل کیا جانے لگا جس سے متاثرہ شہری انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔ فرنٹ ڈیسک درخواست پر انکوائری آفیسر مقرر کیاجاتاہے ۔ ایس او پیز کے مطابق کرائم برخلاف پراپرٹی کو ایک دن ، کرائم برخلاف اشخاص کو 8گھنٹے جبکہ دیگر جرائم پردرخواست کو زیادہ سے زیادہ 3دن کے اندرنمٹانا ہوتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس کی اپنی خفیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں نقائص سے تفتیشی نظام کی کارکردگی بُری طرح متاثر ہورہی ہے ۔انکوائری افسر میرٹ پر انصاف کی بجائے خود ہی درخواستوں کو فائل اور بوگس ڈیٹا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں اپلوڈ کرر ہے ہیں۔ پینڈنسی رپورٹ بہتر بنانے کیلئے بوگس ڈیٹا اپلوڈ کردیا جاتا ہے جس سے تفتیشی افسر تو محکمانہ کارروائیوں سے بچ جاتے ہیں مگردرخواست گزار انصاف سے محروم اور دربدر ہوکر رہ جاتے ہیں۔ بوگس ڈیٹا کو ویری فائی کرنے کی بجائے فرنٹ ڈیسک عملہ بھی بغیر تصدیق ڈیٹا فائل کردیتا ہے تاہم معاملے پر سی پی او علی ضیاء کے مطابق بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں میں ملوث ہونے والے پولیس افسروںاورملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں