ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پولیس  افسروں کے تقرر و تبادلے

ٹوبہ ٹیک سنگھ، پیرمحل ،کمالیہ، گوجرہ(نامہ نگار،نمائندگان دنیا)ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایس ایچ اوز)کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے ۔

 راؤ حسن کو تھانہ رجانہ سے ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ، سرفراز کو تھانہ صدر گوجرہ سے ایس ایس ایچ او تھانہ رجانہ، اعجاز کو ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ، ندیم جٹ کو ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ،سب شبیر کو تھانہ سٹی ٹوبہ سے ایس ایچ او تھانہ اروتی، اکرم کو انچارج سی آئی اے ٹوبہ، افضل کو ایس ایچ او تھانہ اروتی سے پولیس لائنز،قیصر بھنڈر کو ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ، نوید کو پولیس لائن، ارشد رندھاوا کو ایس ایچ او تھانہ بھسی،صفدر کو ایس ایچ او تھانہ بھسی سے پولیس لائنز، غلام عباس کو پیر محل سے پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فضل عباس کو ایس ایچ او تھانہ پیر محل تعینات کیا گیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں