انصاری برادری کے ہونہار طلبہ کیلئے تقسیم انعامات تقریب

انصاری برادری کے ہونہار طلبہ کیلئے تقسیم انعامات تقریب

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انصاری برادری کے ہونہار،مستحق اور پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے انصاری شیخ ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ جھنگ کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی ۔

مہمان خصوصی حاجی آزاد ناصر انصاری، نوجوان سوشل ورکر سیٹھ حمید شمس اور صدر انصار ویلفیئر سوسائٹی راولپنڈی قاری عثمان سمیت صدر فرینڈز تنظیم الاتحاد الانصار جھنگ انتظار بھورا اور صدر آل پاکستان انصار سپریم کونسل جھنگ و دیگرنے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت سیٹھ ہاشم اسلم نے کی جبکہ سینئر نائب صدر حکیم بشارت، جنرل سیکرٹری اظہر اسلم و دیگر نے بھی شرکت کی۔ آزاد ناصر انصاری و دیگر نے کہا برادری کے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے حوصلہ افزائی کا یہ سلسلہ قابل تقلید ہے اور ہم اس کارخیر کو مزید پھیلانے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے ۔ انصاری شیخ ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی جھنگ کے صدر سیٹھ ہاشم اسلم نے بتایا کہ تنظیم کے تمام اخراجات اسکے 17 ممبران خود ادا کرتے ہیں ڈونیشنزکوکے طلبہ کی تعلیمی ضروریات پرخرچ کیا جاتا ہے جبکہ ماہ رمضان میں مستحق گھرانوں اور بیواؤں میں رمضان پیکیج بھی دیا جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں