الیکشن کمشنر دھاندلی زدہ الیکشن پر مستعفی ہوجائیں :عمر فاروق

الیکشن کمشنر دھاندلی زدہ الیکشن پر مستعفی ہوجائیں :عمر فاروق

مکو آنہ(نمائندہ دنیا) کمشنر راولپنڈی نے الیکشن کمیشن کے جھوٹ سے پردہ اٹھا دیا،متنازعہ الیکشن بدترین مذاق ہے ،الیکشن کمشنر دھاندلی زدہ الیکشن کروانے پر مستعفی ہوجائیں۔۔

 ان خیالات کا اظہارایم این اے NA-99 ملک عمر فاروق اور ایم پی اے رائے احسن رضا کھرلPP-106 کی ٹیم کے ہمرا ہ میاں عبدالمجید\' میاں ذولفقار بھٹو اور شاہد گجر نے الیکشن میں کامیاب ہونے پر 115گ ب میں شہباز گجر کے ڈیرہ پر لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے موقع پر کیا انہوں نے مزید کہا کہ دھاندلی بارے پی ٹی آئی کی قیادت کا مو قف سوفیصد در ست ثا بت ہوچکا ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ۔ نومنتخب MPAرائے احسن رضا کھرل کو چوکھیا اتحاد چک 236رب یار چوکھیا ، کاشف جاوید چوکھیا ، ساجداصغرچوکھیا، علی رضا چوکھیا، ممتاز چوکھیا، عمران چوکھیا،عاصم باری چوکھیا نے الیکشن میں کامیابی پرمبارکباددی اور گلدستہ پیش کیااس موقع پر آئے علاقہ معززین سے احسن رضا کھرل کاکہناتھا کہ ہم پہلے توPP-106کی عوام کاشکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنے قیمتی ووٹ کی طاقت سے ہم کوکامیاب کروایا ہم ان کی محبت اور پیار کو کبھی بھی نہیں بھولیں گے ہم اپنے بزرگوں بھائیوں دوستوں اور کارکنوں کی مشاورت سے حلقہ کے دیرینہ مسائل کوحل کرنے کی پوری کوشش کریں گے انشااللہ عوام کی خدمت کاسفر ہمیشہ جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں