منشیات فروش کو 9 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ

 منشیات فروش کو 9 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج امتیاز ندیم نے منشیات مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا ۔ جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کامران بیگ عرف پنو شاہ کو9 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنا دی گئی ۔

اے ایس آئی عمردراز نے منشیات فروش کامران بیگ عرف پنو شاہ کو 1800 گرام چرس آمد ہونے پر گرفتار کیا تھا اور اس کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمد کا کہنا تھا کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رانااشعرسہیل کی بہترین پراسیکیوشن کی بدولت منشیات فروشوں کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں ۔ منشیات نسلوں کی تباہی کا باعث ہے جس کے خاتمہ کے لیے ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔ علاقہ میں منشیات فروشی پر میرے پرسنل نمبر 0323-7543444 پر یا پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلا ع دیں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور فوری کارروائی کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں