ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی انسداد ِڈینگی کا اجلاس

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی انسداد ِڈینگی کا اجلاس

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان کی زیرصدارت ہوا ۔۔

جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفندیار،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر/ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر عظیم ارشد کے علاوہ مختلف محکموں کے افسروں اور فوکل پرسنز موجود تھے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز نے کہا موجودہ موسم گھروں کے اندرڈینگی کی افزائش کے حوالے سے موافق ہے لہذا آگاہی مہم کا دائرہ کار مزید وسیع کریں اور شہریوں کو بھی مہم میں شامل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں