ایپکا وفد کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منیجر آپریشنز سے ملاقات

ایپکا وفد کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منیجر آپریشنز سے ملاقات

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایپکا کے وفد نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ دفتر کا دورہ کیا انفارمیشن سیکرٹری پنجاب میاں انور اور رانا سعید نے عبد اللہ باجوہ منیجر آپریشنز فیصل آباد سے ملاقات کی ۔۔

اورفیصل آباد سٹی کی حدود میں صفائی کے بہترین انتظامات پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ۔عبداللہ باجوہ نے بتایا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فیصل آباد شہر میں صفائی معاملات یکسوئی کے ساتھ انجام دے گی ہمارا آپریشنل سٹاف عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کرے گا عوامی مفاد کو ہر صورت اولین ترجیح دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں