بزنس سہولت سنٹرسے ابتک 236این او سیز کا اجراء

بزنس سہولت سنٹرسے ابتک  236این او سیز کا اجراء

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کمشنر سلوت سعید کی زیرنگرانی کمشنر کمپلیکس میں قائم بزنس سہولت سنٹرسے ابتک بزنس کمیونٹی کوریکارڈ236این او سیز کا اجراء کردیا گیا۔ باقی ماندہ درخواستوں پر تیز رفتار محکمانہ کارروائی جاری ہے ۔

کمشنر نے کہا ہے کہ کاروباری افراد کو بزنس کے حوالے سے این او سیز کے مقررہ ایام میں اجراء کے لئے تمام محکمے سرگرم ہیں اورسنٹر کا رخ کرنے والے کاروباری افراد کواین او سیز کے حوالے سے رہنمائی اور معیاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں