ماہ رمضان شروع ہونے سے پہلے ہی ذخیرہ اندوزسرگرم

ماہ رمضان شروع ہونے سے پہلے ہی ذخیرہ اندوزسرگرم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ماہ رمضان شروع ہونے سے پہلے ہی ذخیرہ اندوزوں نے کمر کس لی ،آٹا چینی گھی اور دیگر اشیا کے گودام بھرنے لگے جبکہ ضلعی انتظامیہ کارروائی کی بجائے فرضی میٹنگز میں مصروف ۔

 ذخیرہ اندوز متحرک ہوچکے ہیں ماہ رمضان میں زیادہ استعمال ہونے والی اشیا کے گودام بھرے جارہے ہیں ذخیرہ اندوز میں گرانفروشی کرنے کی مکمل تیاری کرچکے ہیں آٹا چینی گھی بیسن اور دالیں ذخیرہ کی جارہی ہیں جو ماہ صیام میں زائد نرخوں پر فروخت کی جائیں گی دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے افسر کارروائی کی بجائے بند کمروں میں منصوبہ بندی کرنے میں ہی مصروف ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں