مسلح افراد کی عدالتی عملے سے مزاحمت ،پولیس پر فائرنگ

مسلح افراد کی عدالتی عملے سے مزاحمت ،پولیس پر فائرنگ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد نے عدالتی عملے سے مزاحمت کرنے کے ساتھ پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی ۔

تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقے ماڈل سٹی میں عدالتی عملہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروانے کیلئے آیا جہاں ملزم سہیل حامد اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب عدالتی عملے کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے انہیں سرکاری امور کی انجام دہی سے روک دیاگیا جبکہ مدد کیلئے آنے والی پولیس ٹیم کو بھی ملزموں کی جانب سے قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ مبینہ طور پر سیدھی فائرنگ کردی گئی۔ جس سے خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمو ں کی تلاش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں