ٹریفک اہلکار کو ویڈیو بناکر ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

ٹریفک اہلکار کو ویڈیو بناکر ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گاڑی کا چالان کرنے پر ٹریفک اہلکار کی ویڈیو بناکر اسے ہراساں کرنے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔

تھانہ گلبرگ کے علاقے قبرستان موڑ کے قریب ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور عاطف کو روک کر اسکی گاڑی کا چالان کیا تو ملزم کی جانب سے ٹریفک اہلکار سے مزاحمت کرنے کے ساتھ اسکی ویڈیو بناکر اسے ہراساں کیا جانے لگا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں