ریونیو ملازمین نے 250شادی ہالز ، مارکیز کا ریکارڈ دبا لیا

ریونیو ملازمین نے 250شادی ہالز ، مارکیز کا ریکارڈ دبا لیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ریونیو ملازمین نے 250شادی ہالز اور مارکیز کا ریکارڈ دبا لیا جس سے کروڑو ں روپے کا ٹیکس وصول نہ کیا جاسکا تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے گزشتہ سال۔۔۔

 دسمبر میں میرج ہالز و ریسٹورنٹس کا ڈیٹا طلب کیا تھا تاکہ ان کو ٹیکس نوٹسز بھجوائے جاسکیں اور سرکاری خزانے میں پیسے جمع ہوں لیکن ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسروں نے اس سے متعلق غیر سنجیدگی کا اظہار کیا اور 250سے زائد میرج ہالز اور ریسٹورنٹس کا مطلوبہ ریکارڈ ایف بی آر کو نہیں بھجوایا جس سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہاہے مبینہ طور پر ریونیو افسر دانستہ طور پر شادی ہالز اور ریسٹورنٹ مالکان کو فائدہ پہنچانے کے لیے ریکارڈ دبا کر بیٹھے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں