ای خدمت مرکز میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا آغاز کردیا گیا

ای خدمت مرکز میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا آغاز کردیا گیا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ای خدمت مرکز میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا آغاز کردیا گیاہے ۔چیف ٹریفک آفیسر مقصود لون اور انچارج ای خدمت مرکز ریحان ودیگرنے ڈرائیونگ ٹیسٹ کی نگرانی کی۔

انچارج ای خدمت مرکز نے کہا کہ اس اقدام سے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں مدد ملے گی۔ ای خدمت مرکز میں ایک ہی چھت تلے درخواست گزاروں کو مختلف محکموں سے متعلقہ سروسز تیزرفتاری سے فراہم کی جارہی ہیں اور اب ڈرائیونگ ٹیسٹ کے آغاز سے مزید سہولت کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں