زیورات خریداری کیلئے امانت رکھوائے 33لاکھ خورد برد

زیورات خریداری کیلئے امانت رکھوائے 33لاکھ خورد برد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زیورات کی خریداری کیلئے امانت رکھوائے گئے 33 لاکھ روپے خورد برد کرلئے گئے ۔

 تھانہ غلام آباد کے علاقے مدینہ چوک کے رہائشی آصف خان نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کی شادی کے زیورات بنانے کیلئے ملزم جاوید کے پاس 33لاکھ روپے بطور امانت رکھوائے ۔ جو بعد میں واپس کرنے یا زیورات تیار کروانے کی بجائے ملزم کی جانب سے خوردبرد کرلئے گئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں