ایس ایم ای سیکٹر کے مسائل حل کرائے جائینگے :ڈاکٹر سجاد

 ایس ایم ای سیکٹر کے مسائل حل کرائے جائینگے :ڈاکٹر سجاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)معاشی ترقی کیلئے ایس ایم ای سیکٹر ناگزیر ہے اور اِس سیکٹر کے مسائل کو ترجیحی طور پر حل کرانے کیلئے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کو درپیش مشکلات کو چیلنج کے طور پر لیا جائے گا۔

یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے دورے پر کہی۔ اِس موقع پر اُن کے ہمراہ حاجی اسلم بھلی، حاجی عابد اور میاں طیب بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر سجاد ارشد نے یقین دلایا کہ سمال انڈسٹریل سٹیٹ کے انتظامی اور ترقیاتی مسائل حل کیلئے چیمبر کے پلیٹ فارم سے بھر پور کوششیں کی جائیں گی۔ قائم مقام صدر نے مسائل حل کیلئے ثنا اللہ نیازی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ وہ انتہائی اخلاص سے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں