جی سی یونیورسٹی میں نئے ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح

جی سی یونیورسٹی میں نئے ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے نئے ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا۔

بچوں کی پرورش اور کھیل کود سے متعلقہ جدید سہولیات سے آراستہ ڈے کیئر سنٹر فیکلٹی اور یونیورسٹی ملازمین اور ان کے بچوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین کا کہنا تھا کہ اس وقت یونیورسٹی میں خواتین اساتذہ کی کثیر تعداد موجود ہے اور انکے چھوٹے بچوں کے لیے یونیورسٹی میں ڈے کیئر سینٹر کی تعمیر نا گزیر تھی، اس لیے یونیورسٹی کے فنڈ سے اس سنٹرکوتعمیر کیا گیا تاکہ اساتذہ اور سٹاف ممبران کو سہولت مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں