صارفین کی شکایات ازالہ کیلئے اقدامات جاری:فیسکو چیف

صارفین کی شکایات ازالہ کیلئے اقدامات جاری:فیسکو چیف

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو انجینئر عامر نے کہا ہے کہ صارفین کومزید بہتر سہولیات فراہمی اور انکی بجلی سے متعلقہ ہمہ قسم کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

صارفین کو انکی دہلیز پر خدمات فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔انکی شکایات کے فوری اندراج اورازالہ کیلئے ہیلپ لائن 118اور ایس ایم سروس 8118چوبیس گھنٹے کام کررہی ہے ۔علاوہ ازیں موبائل ایپ فیسکو لائٹ کے ذریعے صارفین کو نئے کنکشن،لوڈ تبدیلی،نام تبدیلی سمیت دیگر سروسز تک رسائی بھی نہایت آسان بنادی گئی ہے اور وہ ایک کلک پر یہ سہولیات گھر بیٹھے حاصل کررہے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے فیسکو ہیڈکوارٹرز میں فیس بک پر منعقدہ ای کچہری کے موقع پر کہیں۔ انہوں نے مزید کہا وزارت توانائی کی ہدایت پرفیسکو میں ای کچہریوں کا انعقاد باقاعدگی سے جاری ہے جس میں فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز کے صارفین اپنی شکایات سے انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہیں اس موقع پرایڈیشنل ڈی جی (پی آر)طاہر شیخ اور دیگر افسربھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں