خود کو واپڈا ملازم ظاہر کرتے ہوئے شہری کی موٹرسائیکل نوسرباز لے نکلا

خود کو واپڈا ملازم ظاہر کرتے ہوئے  شہری کی موٹرسائیکل نوسرباز لے نکلا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو واپڈا ملازم ظاہر کرتے ہوئے شہری کی موٹرسائیکل نوسرباز لے نکلا۔

تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں قائم واپڈا آفس میں کام کے سلسلہ میں آنے والے صابر نامی شہری کو نامعلوم نوسرباز نے خود کو واپڈا ملازم ظاہر کرتے ہوئے باتوں میں الجھاکر اس کی موٹرسائیکل لے لی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں