چناب نگر نجی بینک سے سکیورٹی گارڈ کی لاش برآمد

چناب نگر نجی بینک سے  سکیورٹی گارڈ کی لاش برآمد

چناب نگر(نامہ نگار)چناب نگر نجی بینک سے سکیورٹی گارڈ کی لاش برآمد ،ظفر عباس چناب نگر کے بینک الحبیب میں بطور سکیورٹی گارڈ تعینات تھا اور رات کی ڈیوٹی سر انجام دیتا تھا جو صبح بینک میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

 اطلاع موصول ہونے پر سینئر پولیس افسر اور تھانہ چناب نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارر وائی عمل میں لائی گئی ، ابتدائی ملاحظہ کے مطابق ظفر کی طبعی موت ہوئی جبکہ لواحقین بھی کسی قسم کی کار روائی نہیں کروانا چاہتے ، ڈیڈ باڈی کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں