اراضی پر قبضہ کی کوشش مسلح افراد کی دھمکیاں

اراضی پر قبضہ کی کوشش  مسلح افراد کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اراضی پر قبضہ کی کوشش میں ناکامی پر مسلح افراد کی جانب سے دھمکیاں دی جانے لگیں۔

تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے چک نمبر 266رب کے رہائشی لطیف نے پولیس کو بتایا کہ اسکی اراضی پر مسلح ملزمان کی جانب سے قبضہ کی نیت سے دھاوا بول دیاگیا جبکہ اس دوران اسلحہ لہراتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ بعد ازاں ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں