چنیوٹ میں پولیس کا پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن

چنیوٹ میں پولیس کا پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ مہر یوسف ہرل اور فیلڈ آفیسر ناصر منیر ملک کی رپورث اور ڈی پی او عبداﷲ احمد کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس کا پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم کو گرفتارکرلیا۔ملزم قیصر کے قبضہ سے 900 سے زائد پتنگیں،بھاری مقدار میں ڈوریں برآمدکرلی گئیں۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضہ سے چار لاکھ روپے کے قریب مالیت کی پتنگیں اور ڈور برآمد ہوئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں