خواتین کو باصلاحیت بنا کے غربت کو کم کیا جاسکتا :زاہدہ ناز

خواتین کو باصلاحیت بنا کے غربت کو کم کیا جاسکتا :زاہدہ ناز

سمندری(نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار فیصل آباد کی منیجر زاہدہ ناز نے فضیلت ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین چک نمبر 463 گ ب تحصیل سمندری کا وزٹ کیا اور زیر تربیت طالبات سے ملاقات کی۔

 سلائی کڑھائی اور بیوٹیشن کے کام جائزہ لیا، سوشل ویلفیئر افیسر ناصر محمود اعوان اور عتیق رندھاوا بھی ہمراہ تھے ، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میڈم زاہدہ ناز کا کہنا تھا کہ دیہاتی خواتین کو ہنر مند اور خود مختار بنانا گورنمنٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، دیہاتوں میں خواتین کو باصلاحیت بنا کے نہ صرف غربت کو کم کیا جاسکتا ہے بلکہ خواتین کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کر کے ملک کے لیے زرمبادلہ بھی کمایا جاسکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں