جھنگ میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

جھنگ میں انسداد پولیو مہم  کے حوالے سے اجلاس

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سال 2024 کی دوسری انسداد پولیو مہم 26 فروری سے یکم مارچ تک جاری رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر عبداﷲ خرم نیازی کی زیر صدارت مہم کی تیاریوں بارے اجلاس منعقد ہوا۔محکمہ صحت کو قطرے پلانے کا ہدف 5 لاکھ 81 ہزار 759مقرر کیا گیا ہے ۔مہم کیلئے مائیکرو پلان،ٹیموں کی ٹریننگ سمیت دیگر تیاریاں مہم سے قبل مکمل کرنیکی ہدایت کی گئی ہے ۔ہیلتھ افسر اور نمائندہ ڈبلییو ایچ او نے مائیکرو پلان بارے بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں