مسافر گاڑیوں کے خستہ حال ٹائر ،شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ

مسافر گاڑیوں کے خستہ حال ٹائر ،شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ

کمالیہ (نمائندہ دنیا )مسافر گاڑیوں کے خستہ حال ٹائر شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔

 مسافر گاڑیوں کے خستہ حال ٹائر انسانی جانوں کیلئے خطرہ بن گئے آئے روز بڑھتے ہوئے حادثات کے باوجود ذمے داروں نے چپ سادھ لی لاڑی اڈا سمیت دیگراڈوں میں سفر کرنے والے لوگوں سے کرایہ تو من مرضی سے وصول کر لیا جاتا ہے لیکن لاکھوں مالیت کی بڑی بسوں کی خستہ حالی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی مسافروں سے مرضی کا کرایہ وصو ل کرنے کے باوجود انہیں موت کے منہ میں دھکیلنے کیلئے چھوڑ دیا جاتا ہے لار ی اڈوں سے نکلنے والی گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے والوں کا تو نشان بھی نہیں ملتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں