ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی ،سرکاری ملازمین وظائف کیلئے خوار

ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی ،سرکاری ملازمین وظائف کیلئے خوار

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ کی فرائض سے چشم پوشی کے نتیجہ میں بہبود فنڈ سے سرکاری ملازمین شادی گرانٹ ،کفن دفن کے اخراجات سمیت ان کے بچے تعلیمی وظائف کے حصول کیلئے خوار ہو کر رہ گئے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین کو بچوں کی شادیوں ،وفات پانے والے ملازمین کے لواحقین کو کفن دفن کے اخراجات اور بچوں کے تعلیمی وظائف کیلئے فنڈز جاری کئے جاتے ہیں ، تقسیم کیلئے ضلعی سطح پر ڈسڑکٹ بناولنٹ فنڈ بورڈ قائم ہیں ،اور ڈی سی مذکورہ بورڈ کا چیئر مین ہوتا ہے ،ڈسٹر کٹ بناولنٹ فنڈ بورڈ کے اجلاس میں ضلع بھر کے سرکاری ملازمین کی طرف سے بھجوائے گئے کیسز کا جائزہ لیکر گرانٹ جاری کی جاتی ہے ،تاہم ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی سے تاحال متعدد کیسز التوا کے شکار چلے آرہے ہیں ، طویل عرصہ سے تعلیمی وظائف اور دیگر گرانٹ سے محروم رہنے والے سر کاری ملازمین کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی کوتاہی سے حکومت کی طرف سے سر کاری ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے عمل میں لائے جانے والے اقدامات کے ثمرات ان تک نہیں پہنچ سکے ،انہوں نے ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں