الیکشن سے انارکی قومی فیصلوں کو عزت نہیں دی :رانا سلطان

الیکشن سے انارکی قومی فیصلوں کو عزت نہیں دی :رانا سلطان

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی صدر سیاسی کمیٹی رانا سلطان محمود خاں نے کہا ہے کہ قوم کے فیصلوں کو عزت نہیں دی گئی، الیکشن کے بعد یکسوئی آتی ہے لیکن اس الیکشن سے انارکی میں اضافہ ہوا۔ اصل فارم 45 ہے۔

 جس پر آر او کے دستخط ہوتے ہیں، قوم چاہتی ہے کہ فارم 45 والوں کو تسلیم کیا جائے ۔ رات 12 بجے تک ایک امیدوار جیتتا ہے اور رات کے آخر میں کوئی اور جیت جاتا ہے ، گزشتہ الیکشن میں آر ٹی ایس اس الیکشن میں ای ایم ایس ناکام ہوا۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن فارم 47 کا الیکشن تھا، موبائل فون بند ہونے سے لوگوں کا رابطہ منقطع ہوا، اب توبین الاقوامی میڈیانے بھی کہا کہ تحقیقات ہونی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں