سرکاری افسر کرپشن کرنے والوں کی پشت پناہی کرنے لگے

سرکاری افسر کرپشن کرنے والوں کی پشت پناہی کرنے لگے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سرکاری افسر فرائض میں غفلت برتنے اور کرپشن کرنے والوں کی پشت پناہی کرنے لگے صوبائی محتسب کے نوٹسز کی کوئی اہمیت نہ رہی افسر بار بار نوٹسز کے باوجود جواب جمع نہیں کروا رہے ۔

روزنامہ دنیا نے 31 جنوری کو میونسپل کارپوریشن میں لائٹ سپروائزر کی غیر قانونی ترقی کی خبر شائع کی تھی لائٹ سپروائزر کو سکیل 5 سے سکیل 11 میں ترقی دی گئی تھی جو بعد ازاں خلاف ضابطہ قرار پائی اور ترقی کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا تھا مگر لائٹ سپروائزار کو 1لاکھ 68ہزار713 روپے جاری کیے گئے تھے جو واپس نہیں لیے جاسکے خبر شائع ہونے پر صوبائی محتسب پنجاب کی جانب سے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو کو نوٹس بھجوایا گیا جس پر زبیر وٹو نے دانستہ طورپرلائٹ سپروائزر کی حمایت کرنے کے لیے نوٹس کو نظرانداز کردیا صوبائی محتسب کی جانب سے گزشتہ روز دوسرا نوٹس بھجوایا گیا ہے جس میں یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو معاملے کی وضاحت نہ کرسکے تو ان کے خلاف صوبائی محتسب ایکٹ 1977 کے سب سیکشن 14 کے تحت کار روائی عمل میں لائی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں