ڈی جی لینڈ ریکارڈ کی زیر صدارت آپریشز ونگ کی کار کردگی کا جائزہ

ڈی جی لینڈ ریکارڈ کی زیر صدارت آپریشز ونگ کی کار کردگی کا جائزہ

فیصل آباد(نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سائرہ عمر کی زیر صدارت آپریشز ونگ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہواجس میں زیر التوا انتقالات، کھیوٹ کے مسائل،اراضی ریکارڈ سنٹر کی آئی ایس او سرٹیفکیشن، مینول موضع جات کی کمپیوٹرائزیشن اور اراضی ریکارڈ سنٹرز و اضلاع کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔

ڈائریکٹر آپریشنز انجم زہرہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زیر التوا انتقالات میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے رواں ماہ کے اعداد و شمارکے مطابق پنجاب بھر میں اراضی ریکارڈ سنٹرز پر زیر التوا انتقالات کی تعداد صرف 2700 رہ گئی ہے جن میں بیع زبانی کے 1344 وراثت کے 1213 اور تقسیم کے 131،انتقالات شامل ہیں۔ان زیر التوا انتقالات کی بڑی وجہ عدالتی معاملات اور نامکمل ریکارڈ ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے 15 مزید اراضی ریکارڈ سنٹرز کو آئی ایس او سرٹیفکیشن کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔ آئی ایس او سرٹیفکیشن پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کو بین الاقوامی سطح پر ایک قابل اعتماد اور معیاری ادارے کے طور پر پیش کرنے میں معاون ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں