چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ اتھارٹی کا مرکز صحت سمندری کا دورہ

چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ اتھارٹی کا مرکز صحت سمندری کا دورہ

فیصل آباد(نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اسفند یار نے بنیادی مرکز صحت چک 228 گ ب سمندری کا دورہ کیا اور طبی و انتظامی امور چیک کئے انہوں نے سنٹر پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بغور جائزہ لیا اور ایک ماہ کی کارکردگی پر بریفنگ لی ۔

سی ای او ہیلتھ نے چک 134 گ ب کے رورل ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹر وسٹاف کی حاضری،ادویات کی دستیابی کو چیک کرتے ہوئے علاج معالجہ کے عمل کو بلاتعطل جاری رکھنے کی تاکید کی انہوں نے 453 گ ب میں بنیادی مرکز صحت کے دورہ کے موقع پرغیر حاضر چوکیدار سے وضاحت طلب کرلی جبکہ ایل ایچ وی،وومن میڈیکل آفیسر رومز میں حاضری،وارڈز،لیبر روم،توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات مہم اور ادویات سٹور میں ادویات کی دستیابی کو بھی چیک کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں