غیر معیاری سلنڈر میں حفاظتی اقدامات کے بغیر ری فلنگ جاری

غیر معیاری سلنڈر میں حفاظتی اقدامات کے بغیر ری فلنگ جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کے خلاف ایکشن کرنے کی بجائے فرضی کار روائیاں کرنے میں مصروف ہے ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز نے چیئر مین ایل پی جی ایسوسی ایشن سے ملاقات کی اور تعاون کرنے کی درخواست کردی ۔

فیصل آباد میں 500 سے زائد ایل پی جی ری فلنگ ایجنسیز اور سینکڑوں چھوٹی دکانیں کام کررہی ہیں اور90فیصد سے زائد دکانوں اور ایجنسیوں پر غیر معیاری سلنڈر میں حفاظتی اقدامات کے بغیر ری فلنگ کی جاتی ہے جس سے متعدد حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں لیکن محکمہ سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کارر وائی کی بجائے ایل پی جی ایسوسی ایشن سے درخواستیں کرنے میں مصروف ہے گزشتہ روز ایل پی جی ایسوسی ایشن چیئرمین کی زیر صدارت ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئرشیخ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان نے ملاقات کی دونوں افسروں نے عہدیداروں سے درخواست کی کہ سکولوں مساجد اور ویلڈنگ کی دکانوں کے قریب ری فلنگ نہ کریں جس پر ایسوسی ایشن نے مثبت جواب دیتے ہوئے رضا مندی کا اظہار کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں