فوڈ پوائنٹس میں ناقص صفائی،اتھارٹی تماشائی

فوڈ پوائنٹس میں ناقص صفائی،اتھارٹی تماشائی

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر) پنجاب فوڈ اتھارٹی عملی اقدامات کی بجائے فرضی کارر وائیوں میں مصروف ہے کھانے پینے کی چیزوں میں سے ناقص اور غیر معیاری اجزا کے استعمال کے بعد اب زہریلی اشیا برآمد ہونے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

 آئے روز کسی نہ کسی جگہ سے کھانے پینے کی چیزوں سے کاکروچ چھپکلیاں نکلنا معمول بن چکاہے گزشتہ روز چک جھمرہ میں ناشتے کے لیے خریدے گئے چنوں سے زہریلا بچھو برآمد ہوگیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنا کردار لائسنس کے اجرا تک محدود کررکھا ہے ہوٹلوں فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ناشتہ پوائنٹس پر کھانے پینے کی اشیا میں استعمال ہونے والے اجزا کو چیک ہی نہیں کیا جاتا بغیر شکایت فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ان فوڈ پوائنٹس کی سیمپلنگ بھی نہ ہونے کے برابر ہی کی جاتی ہے فوڈ پوائنٹس کے کچن ایریا میں چوہوں نے گھر کررکھے ہیں بیشتر فوڈ پوائنٹس اور مٹھائی کے کارخانوں میں چوہوں اور کاکروچ کی موجودگی عام ہے کاکروچ بظاہر نظر نہیں آتے لیکن رات کے اوقات میں سیوریج پائپوں اور کونوں سے نکل آتے ہیں بیشتر فوڈ پوائنٹس اور مٹھائی کی دکانوں پر سامنے نظر آنے والے حصے کی صفائی بہترین انداز میں کی جاتی ہے کھانے پینے کی چیزوں کو خوبصورت اور صاف برتنوں میں ڈال کر شیشے کے کاونٹرز میں رکھا جاتا ہے لیکن جہاں یہ سب چیزیں تیارہوتی ہیں وہاں صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص ہوتی ہے فاسٹ فوڈ پوائنٹس سویٹس شاپس بیکریوں اور ناشتہ پوائنٹس سمیت چھوٹے ہوٹلوں اور چائے کے ڈھابوں کی یہی صورتحال ہے صرف رپورٹس مرتب کرنے کے لیے چند ایک جگہوں سے سیمپل لیے جاتے ہیں چک جھمرہ کے علاقے سے شہری نے ناشتہ پوائنٹ سے چنے خریدے تو چنوں سے زہریلا بچھو نکلا ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد قاسم کا کہنا تھا کہ جس فوڈ پوائنٹ پر بھی ناقص اشیا کے استعمال،صفائی کے ناقص انتظامات کی اطلاع ملتی ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فوری کار روائی کی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں